نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profileg
نجمہ قمر

@qamer16

ھر آبلے پہ درج ھے تفصیل زندگی..
مجھ سے نا پوچھ میرے سفر کی اذیتیں

ID:839615538

calendar_today22-09-2012 11:57:40

20,4K Tweets

51,2K Followers

31,1K Following

نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

جیسے تو راضی ویسے راضی کر دے
میرا کوئی عمل تو امتیازی کر دے
سر جھک جاتا ھے من جھکتا ھی نہیں
دل بھی کسی وقت نمازی کر دے!!

جیسے تو راضی ویسے راضی کر دے میرا کوئی عمل تو امتیازی کر دے سر جھک جاتا ھے من جھکتا ھی نہیں دل بھی کسی وقت نمازی کر دے!!
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

قیام جس کا جہاں ھے وھیں کا دکھ سمجھے
زمین زاد ... فقط اس زمیں کا دکھ سمجھے
تو اب کیوں نہ مل لیا جائے کسی سپیرے سے
امید ھے کہ وہ میری آستین کا دکھ سمجھے

قیام جس کا جہاں ھے وھیں کا دکھ سمجھے زمین زاد ... فقط اس زمیں کا دکھ سمجھے تو اب کیوں نہ مل لیا جائے کسی سپیرے سے امید ھے کہ وہ میری آستین کا دکھ سمجھے
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

ھے یہ ممکن کہ طلب گاہِ محبت میں کبھی
دل کی گہرائیوں سے تو نے مجھے چاہا ھی نہ ھو
عمر بھر ساتھ رھیں ، ساتھ جیئیں ، ساتھ مریں
اِن دعاؤں کے لئیے کبھی ہاتھ اٹھایا ھی نہ ھو

ھے یہ ممکن کہ طلب گاہِ محبت میں کبھی دل کی گہرائیوں سے تو نے مجھے چاہا ھی نہ ھو عمر بھر ساتھ رھیں ، ساتھ جیئیں ، ساتھ مریں اِن دعاؤں کے لئیے کبھی ہاتھ اٹھایا ھی نہ ھو
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

میں تو گم نام تھا، کم قدر تھا اور خاک بسر
اک تیرے عشق نے توقیر بڑھا دی میری...

میں تو گم نام تھا، کم قدر تھا اور خاک بسر اک تیرے عشق نے توقیر بڑھا دی میری...
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

ٹھوکروں میں ھے مَتاعِ دلِ ویراں کب سے
کیا ھُوئے غم کو سرآنکھوں پہ بِٹھانے والے
رات سُنسان ھے ، بےنُور سِتارے مدّھم
کیا ھُوئے راہ میں پلکوں کو بچھانے والے
اَب تو وُہ دن بھی نہیں ھیں کہ میرے نام کے ساتھ
آپ کا نام بھی لیتے تھے زمانے والے..........!!!

ٹھوکروں میں ھے مَتاعِ دلِ ویراں کب سے کیا ھُوئے غم کو سرآنکھوں پہ بِٹھانے والے رات سُنسان ھے ، بےنُور سِتارے مدّھم کیا ھُوئے راہ میں پلکوں کو بچھانے والے اَب تو وُہ دن بھی نہیں ھیں کہ میرے نام کے ساتھ آپ کا نام بھی لیتے تھے زمانے والے..........!!!
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

اپنی انا کی جیت میں دنیا کی مان کر
محروم میری ذات سے اک شخص ھو گیا

اپنی انا کی جیت میں دنیا کی مان کر محروم میری ذات سے اک شخص ھو گیا
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

سمے کی ڈور پہ مانجھا لگا ھے شیشے کا
ٹھہرنا چاھیں تو شہ رگ پہ زخم آتے ھیں

سمے کی ڈور پہ مانجھا لگا ھے شیشے کا ٹھہرنا چاھیں تو شہ رگ پہ زخم آتے ھیں
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

میں گھر پلٹنے لگا تو یہ انکشاف ھُوا.........!!!!
یہاں نہیں ھوں، تیرے ساتھ جا چکا ھوں میں

میں گھر پلٹنے لگا تو یہ انکشاف ھُوا.........!!!! یہاں نہیں ھوں، تیرے ساتھ جا چکا ھوں میں
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

تُو دیکھ اگر وہ مِل جائے
ممکن ھے زخم بھی سِل جائے
ورنہ ہم ہجر جو کاٹ چکے
وہ اس جیون سے زیادہ ھے

تُو دیکھ اگر وہ مِل جائے ممکن ھے زخم بھی سِل جائے ورنہ ہم ہجر جو کاٹ چکے وہ اس جیون سے زیادہ ھے
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

اگر دیر کا مطلب انکار ھوتا تو ﷲ تعالیٰ چالیس سال بعد حضرت یعقوب علیہ السلام کو حضرت یوسف علیہ السّلام سے نہ ملاتا

اگر دیر کا مطلب انکار ھوتا تو ﷲ تعالیٰ چالیس سال بعد حضرت یعقوب علیہ السلام کو حضرت یوسف علیہ السّلام سے نہ ملاتا
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

اس نے پوچھا تھا میرے آنے سے کیا ھوتا ھے
میرا ہر زخم چیخا تھا کہ .........شفا آتی ھے

اس نے پوچھا تھا میرے آنے سے کیا ھوتا ھے میرا ہر زخم چیخا تھا کہ .........شفا آتی ھے
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

یہ کس کی لَو ھے اے دلِ مضطر لگی ھوئی
اک آگ سی ھے سینے کے اندر لگی ھوئی
دل کیا کھلے میرا کہ تیری زلف کی طرح
مضبوط اک گرہ ھے گرہ پر لگی ھوئی

یہ کس کی لَو ھے اے دلِ مضطر لگی ھوئی اک آگ سی ھے سینے کے اندر لگی ھوئی دل کیا کھلے میرا کہ تیری زلف کی طرح مضبوط اک گرہ ھے گرہ پر لگی ھوئی
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

بکھری ھوئی ھیں چاروں طرف دل کی کرچیاں
لگتا ھے ایک گھر سا یہاں بن کے مٹ گیا

بکھری ھوئی ھیں چاروں طرف دل کی کرچیاں لگتا ھے ایک گھر سا یہاں بن کے مٹ گیا
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

یوں بھی ہوتا ھے
دو اجنبی ، راہ رو
اپنی راھوں سے
منزل سے نا آشنا
ایک دوسرے کی
خبر تک نہیں
کوئی پیمان الفت
نہ عہد وفا
اتفاقات سے
اس طرح مل گئے
ساز بھی بج اٹھے
پھول بھی کھل گئے

یوں بھی ہوتا ھے دو اجنبی ، راہ رو اپنی راھوں سے منزل سے نا آشنا ایک دوسرے کی خبر تک نہیں کوئی پیمان الفت نہ عہد وفا اتفاقات سے اس طرح مل گئے ساز بھی بج اٹھے پھول بھی کھل گئے
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

روز یہ سوچ کے سوتا ھوں کہ اس رات کے بعد
اب اگر آنکھ کھلے گی تو....... سویرا ھو گا

روز یہ سوچ کے سوتا ھوں کہ اس رات کے بعد اب اگر آنکھ کھلے گی تو....... سویرا ھو گا
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تحاشہ خوشی
دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا ......

وہ محبت کی شروعات ، وہ بے تحاشہ خوشی دیکھ کر ان کو وہ پھولے نہ سمانا دل کا ......
account_circle
نجمہ قمر(@qamer16) 's Twitter Profile Photo

ادھیڑ ڈالے ھیں بخیے میرے جدائی نے
کہ کھا گیا ھے تیرا غم کُتر کتر کر مجھے

ادھیڑ ڈالے ھیں بخیے میرے جدائی نے کہ کھا گیا ھے تیرا غم کُتر کتر کر مجھے
account_circle